بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوجر خان اور اس سے ملحقہ علاقوں کی عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ملاقات کی،ملاقات میںملکی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور گوجر خان میں عوام کو توانائی کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا،اسپیکرقومی اسمبلی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں،پارلیمان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر قانون سازی کر رہی ہے،موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، اسپیکرنے وزارت توانائی کی جانب سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ گوجر خان اور اس سے ملحقہ علاقوں کی عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،اسپیکرنے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی اور توانائی کے دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی حاصل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ملک میں توانائی بحران اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہاکہ موجود حکومت عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بجلی کی مد میں عوام کو 55 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے،حالیہ سیلاب کے دوران بجلی کا انفراسٹرکچر بڑی طرح متاثر ہوا،سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو بجلی کی مد میں 10 ارب روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر نے اسپیکر کو گوجر خان میں بجلی کے حوالے سے عوام درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔