لاہور(ممتاز نیوز) اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنائے جانےسے پہلےن لیگی کارکن مٹھائیاں اورپھولوں کی پتیاں لےکرعدالت کے باہرپہنچ گئے ،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج نے بدھ کومنی لانڈرنگ کیس کی سماعت مکمل کرکےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،مقدمہ کی آخری سماعت کے دوران وکیل شہباز شریف کاموقف تھاکہ تحریری دلائل عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ۔161بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا۔جج نے استفسار کیا کہ اسلم نامی گواہ نے بھی بیان قلمبند کروایا ہے؟ وکیل نے کہا تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی،وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد عدالت نے اپنافیصلہ محفوظ کرلیاجوکسی بھی وقت سنایاجاسکتاہے۔
ان کوفیصلے کاکیسے پتاچل گیا،ن لیگی کارکنوں نے فیصلہ آنے سےپہلے خوشیاں مناناشروع کردیں







