اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ 12 اکتوبر1999کوجمہوریت کا قتل نہ کیا جاتا توپاکستان بام عروج پرپہنچ چکاہوتا۔
12 اکتوبر1999کو جمہوری حکومت کا تخت الٹنے کوآج 23سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ نواز شریف کوایٹمی دھماکوں کی سزا دی گئی ،جمہوریت ڈی ریل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ 12 اکتوبر99کوجمہوریت کا قتل نہ کیا جاتا توپاکستان بام ِ عروج پرپہنچ چکاہوتا۔انہوں نے کہاکہ 8 سالہ دور ِ جبر میں کشمیربھارت کی جھولی میں گرا،کرپشن اپنے عروج پر پہنچی،عدلیہ کوھاتھ کی چھڑی بنایاگیا۔انہوں نے لکھاکہ 12 اکتوبرقومی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔
12 اکتوبر1999کوجمہوریت کا قتل نہ کیا جاتا توپاکستان بام عروج پرپہنچ چکاہوتا،سعدرفیق








