لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر بدنظمی کا واقعہ پیش آیاہے۔
مریم نواز کی برطانیہ آمد پر احتجاج کے لیے آئے پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنید صفدر کو روک لیا۔
جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کےدوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرکو جنید سے دور کرنےکی کوشش کی۔
واقعہ پر پولیس بھی طلب کرلی گئی، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔
مظاہرین کے ایک گروپ نے جنید صفدر کو روکا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ وہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
'ہر طرح سے احتجاج کریں، احتجاج آپ کا حق ہے لیکن اسے پرامن رکھیں'، جنید صفدر کا جواب pic.twitter.com/aTe2LvfKZS
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) October 12, 2022









