بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی خوشی میں جدہ میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

جدہ (ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے جدہ کے مقامی ہوٹل میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ناجائز مقدمات میں سے بری ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا اور کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک ساجد اعوان وائس چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور راجپوت چئیرمین بلو شیر گروپ چوہدری بلو شیر وڑائچ سابق صدر جدہ چوہدری عرفان سدرہ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد اقبال ،ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا زوہیب شہزاد کھوکھر اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوا ن نے کہا کہ 12 اکتوبر کا وہ تک جب امریت آئی تھی آج وہی 12 اکتوبر ہے جب جمہوریت جیت گئی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ پہلے ہمارے قائد کی بیٹی مریم نواز سرخرو ہوئی اوراب ہمار ے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سرخروہوئے ۔اس فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے ۔ آج کی فتح سچ کی فتح ہے اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی فتح ہے۔