بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار بددستوار جاری ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

اسلا م آباد: ڈی ایچ اونے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے جا نبحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔اسلام اباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افراد ڈینگی سے 80 افراد متاثرہوئے۔ اسلام آباد میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی تعداد3423 ہوگئی ۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 44شہری متاثر ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ابتک ڈینگی سے2004 شہری متاثر ہیں۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوراں 36 شہری متاثر ہوئے۔ ابتک شہری علاقوں میں سے ڈینگی کے1419 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔