بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کرپشن سکینڈل کیس : عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کی بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب لئے

لاہور: لاہورکے اینٹی کرپشن سپیشل عدالت میںراولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر )محمد محمود اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ر محمد محمود کی بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج مشتاق الہی بنگی نے کیس پر سماعت کی۔ملزمان میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود،وسیم، تابش اور عبد اللہ شامل ہیں۔عدالت نے چاروں ملزمان پر راوالپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کیس میں فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ر محمد محمود نے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان پر راوالپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ میں 2.60 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام عائد ہے۔

اینٹی کرپشن کے چالان کے مطابق ملزمان کیخلاف 13جولائی 2021 کو اینٹی کرپشن مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان نے راوالپنڈی رنگ روڑ  تھری پروجیکٹ میں خلاف ضابط توسیع کی۔ملزمان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔اینٹی کرپشن پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ملزمان نے خزانے کو دو ارب ساٹھ کروڑ کا نقصان پہنچایا۔منصوبے میں ان افراد کو ادائیگیاں کی گئی جن کی زمینیں منصوبہ میں شامل نہیں تھی۔ملزم محمد محمود نے 15 فروری 2020 کو از خود منصوبہ میں توسیع کرتے ہوئے الائنمنٹ تبدیل کی۔سابق کمشنر راولپنڈی نے نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔