اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر ائیرمارشل ریٹائرڈ شاہد اختر نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شام اور پاکستان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ شام سے تجارتی اور تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کئے جائیں۔شام کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔شام جانے والے پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لئے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے شام میں پاکستانی سفیر شاہد اختر کی ملاقات








