بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست آرٹیکل 62 ون ایف کی تحت دائر کی گئی۔ درخواست عندلیب عباس نے ایڈوکیٹ اسد منظور کے ذریعے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہباز شریف دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
عندلیب عباس نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کی گئیں، شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی۔