اسلام آباد(ممتاز نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،قومی ٹیم کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے،قوم کو اپنی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے،مستقبل میں قومی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوے کامیابیاں سمیٹے گی
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سریز جیتنے پر مبارکباد








