بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اب عوام کے نمائندے نہیں رہے ،فضل الرحمٰن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کےا تحادی اب اس کے ساتھ نہیں رہے۔

حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے۔موجودہ حالات پر اپوزیشن اور ایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ایم کیوایم دفتر سے مطمئن ہوکرجارہاہوں۔

عمران خان تنہا ہوچکے ہیں۔عمران خان اور ان کے جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتےہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے سر تا پا وں تک منکرات سے بھرے ہوئےہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے۔عمران خان اب قوم کے نمائندے نہیں رہے ۔25مارچ کی شام کوقافلے اسلام آبادمیں داخل ہوں گے ۔عمران خان باہرکے مہمانوں کے ذریعے عدم اعتماد کوکائونٹرکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکومت کے اتحادی اب اس کے ساتھ نہیں رہے۔

ایم کیوایم رہنما ء خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ فضل الرحمٰن کی رائے کواہمیت دیتے ہیں ۔ہمیں فضل الرحمٰن کی وجہ سے حوصلہ ملا۔