بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مستونگ کے علاقے کلی کابو میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

 مستونگ :مستونگ کے علاقے کابو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) مستونگ کے مطابق دھماکا گزشتہ رات قتل ہونے والے شخص کی لاش اٹھانے والے افراد پر ہوا، ٹیوب ویل پر کام کرنے والے شخص کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی تھی۔
اے سی نے بتایا کہ مقتول کے ورثالاش اٹھانے کابو گئے جہاں ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹگرا گئی جس کے باعث دھماکا ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا مزید بتانا ہے کہ علاقے میں مائنز کی موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
لیویز کا کہنا ہے دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک قبائلی شخص کی تدفین کے بعد لوگ واپس آرہے تھے جسے گذشتہ روز قتل کیا گیا تھا
زخمی اور لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں ۔
ادھروزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ مشیر داخلہ نے ڈی سی مستونگ سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔