بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہاکہ اسلام آبادکی تاریخ میں بڑااہم دن ہے ۔

امید کرتےہیں او آئی سی اجلاس میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کےلیے آواز اٹھائیں گے۔افغانستان میں قحط سالی ،ادویات کی عدم دستیابی اور انسانی بحران کا خدشہ ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے۔

کاوے موسوی نے کہا ان کو تحقیقات میں نوازشریف یا خاندان کےخلا ف ثبوت نہیں ملا۔کاوے موسوی نے نوازشریف سے غیر مشروط معافی مانگ کربڑے پن کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم سوال کا سوال ہےکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے۔

نوازشریف کی بےتوقیری کےلیے انتقام کا ہرحد عبورکیاگیا۔عمران خان کی 3سال کے سوشل میڈیا کےپیغامات سب کے سامنے ہیں ۔نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہوگئی ہے۔قوم کا پیسہ برباد کیاگیا اور وقت کا ضیاع کیاگیا۔

نیب نیاز ی گٹھ جوڑ نے نوازشریف اورخاندان کوبربادکرنے کی کوشش کی ۔مشرف اورنیازی گٹھ جوڑ نے ایڑی چوٹی کازور لگایا۔اتنی تضحیک کی گئی ۔

ٹیلی ویژن پروپیگنڈا کیاگیاآج کس طرح جھوٹ کاڈرا پ سین ہوگیا۔کہاں گئی وہ جے آئی ٹی جہاں نواز شریف بطور وزیراعظم پیش ہوتے رہے ۔20سال کی انکوائری میں نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں نکلا۔قوم کاپیساسب برباد ہوگیا۔ضائع ہوگیا،

نواز شریف کے دورمیں اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے گئے ۔نواز شریف نے اس غریب قوم کے اربوں کھربوں روپے کی نیٹ بچت کی ۔قوم کوپتاچلے گاکہ کس طرح نواز شریف قوم کی خدمت کرتے رہے ۔نواز شریف اس قوم کامسیحاہے۔

میاں شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف کےمنصوبے کی 74سال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔20سال کی انکوائری میں نوازشریف کیخلاف کچھ نہیں نکلا۔

نوازشریف نےغریب قوم کےاربوں،کھربوں کی بچت کی۔نوازشریف نےدرددل سےقوم کی خدمت کی۔قائدحزب اختلاف نے کہاکہ نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے واپس آئیں گے۔عمران نیازی اور نیب نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا بدترین دور ہے۔بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ،رانا ثنااللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

عمران نیازی حکومت نےکھربوں روپےکےقرض لیے۔حکومت نےکسی منصوبےکی ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ عمران نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ۔تحقیقات کے نام پر اربوں روپے ضائع کیے گئےاس کا حساب کون دے گا۔

آرمی چیف نے کہا وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ میری عزت کی۔آرمی چیف نے بتایا پاک فوج کے حوالے سے جوبھی کام کہا نوازشریف نے انکار نہیں کیا۔