بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کور کمانڈر پشاور کاجنوبی وزیرستان کا دورہ ،قبائلی عمائدین سے ملاقات

راولپنڈی(ممتاز نیوز)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن وامان کے قیام کےلئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کی کوششوں میں فوج کی بھرپور حمایت پر مقامی افراد اور عمائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے سماجی واقتصادی ترقی کےلئے سازگار ماحول کے قیام اور عوام اور علاق کی سکیورٹی یقینی بنانٓے کےلئے پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہا۔ مقامی عمائدین نے امن وامان برقرار رکھنے کےلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم ظاہر کیا۔