پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ناروے کے سفیر Mr.Per Albert Ilsaas نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین،مسلم لیگ ناروے کے صدر محمد رزاق اور ملک توقیر اعوان بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستانی عوام ناروے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور ناروے کے مابین تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،چودھری شجاعت








