بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ہوئی؟ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کردیئے

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی صفر اعشاریہ پانچ سات فیصد کمی کیساتھ سے 28 اعشاریہ چار چار فیصد پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 23 روپے کلو سستے ہوئے اور قیمت 194 پر آگئی۔ ایل پی جی سلینڈر 73 روپے کمی کیساتھ 2 ہزار 572 روپے کا ہو گیا ۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 روپے سستا ہوا اور اوسط قیمت 1552 روپے ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے پانچ روپے فی درجن سستے ہوکر 240 روپے تک فروخت ہوئے۔ دال مسور چھ روپے کلو سستی ہوئی اور قیمت 292 روپے پر آگئی۔ پیاز کی قیمت دو روپے فی کلو کمی کیساتھ 135روپے اور لہسن کی تین روپے کمی کیساتھ 334 روپے رہی۔

دوسری طرف دال چنا ساڑھے تین روپے کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 247 روپے رہی۔ خشک دودھ کا ڈبہ بائیس روپے مہنگا ہو کر 608روپے کا ہو گیا۔ جلانے کی لکڑی اٹھارہ روپے فی من مہنگی ہوئی اور قیمت 895 روپے ریکارڈ کی گئی۔