بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی مسجد میں نماز کے دوران قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خاران میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نورمسکانزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ،حملے میں سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی پرمسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی ۔

ڈی پی او رخشان آصف حلیم نے فون پر بتایاکہ محمد نور مسکانزئی پر نا معلوم افراد نے نماز عشا کے دوران فائرنگ کی۔ جسٹس مسکانزئی کو 4 گولیاں لگیں.شدید زخمی حالت میں انہیں قریبی ہسپتال لئے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔
ڈی پی او آصف حلیم نے مزید بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے آبائی شہر میں رہائش پذیر تھے آج رات کو معمول کے مطابق محمدنورمسکان زئی گزی روڈ پر واقع مسجد میں نماز عشاء کی ادائیگی کیلئے آئے تھے کہ نامعلوم افرادنے کھڑکی سے ان پر فائرنگ کی۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی پر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واقعہ کے خلاف کل کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں سے بائیکاٹ اور تین روز تک سوگ کا اعلان کیا ہے، تاہم مزید ضلعی انتظامیہ کررہی ہے تفتیش کی جارہی ہے۔کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد نور مسکانزئی فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی چیف جسٹس رہے ۔