بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

ملتان میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء طاہر حمید قریشی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء طاہر حمید قریشی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔