اسلام آباد: (شہروز امجد) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ منائی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میلبورن میں موجود بابراعظم نے اپنی سالگرہ دیگر ٹیمو٘ں کے کپتانوں کے ساتھ منائی۔
Happy birthday @babarazam258 🎂
That cake looks good! 😋#T20WorldCup pic.twitter.com/JFNeBLoVg5
— ICC (@ICC) October 15, 2022
ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ کیا گیا۔ فوٹو شوٹ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دیگر ٹیموں کے کپتانوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی سی سی نے بابر اعظم کو سالگرہ مبارکباد دیتے ہوئے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویریں شیئر کیں۔ بابراعظم کے لیے خصوصی طور پر سبز رنگ کا کیک بنوایا گیا۔ کیک کے اوپر کرکٹ پچ اور وکٹیں بنائی گئی تھیں۔
Aaron Finch presents Babar Azam with a birthday cake 🎂
📹: ICC | #T20WorldCup pic.twitter.com/FwduQV1fAp
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) October 15, 2022
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے تعرفی سیشن میں بھی ایرون فنچ نے بابراعظم کو کیک پیش کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمیگا ایونٹ کا کل سے آغاز ہوگا۔









