لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر ہسپتال ملتان کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لاوارث شخص کے ورثا 5،6 مہینے تک رابطہ نہ کریں تو لاش کو میڈیکل کالجز کے اناٹومی ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا جاتا ہے اور میڈیکل طلبہ اس لاش پر تربیت حاصل کرتے ہیں جبکہ لاش کی باقیات کو دفن کر دیا جاتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ افسوس لاوارث لاش کی تجہیز و تکفین کیلئے کوئی ٹھوس ایس او پیز نہیں بن سکے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کہ ملتان کے واقعے پر 5 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔