اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔انشا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کوسہارا دے گا،اپنی عزت اوروقارنیلام کرےگا۔اپنے ذاتی مفاد کیلئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،انکاچورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔انشا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا.









