بغداد (نیوز ڈیسک)عراقی عوام نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔عراقی عوام نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔
الانوار ٹیلی ونژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوام نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سعودی عرب میں 41 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے، سعودی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراق میں سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ابھی حال میں سعودی عرب میں 81 لوگوں کو سزائے موت دی گئی جن میں سے 41 شیعہ مسلمان تھے۔