بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بائیڈن کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں،امریکہ یہ سب باقاعدگی سےکرنےکا عادی ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز)امریکی صدر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سراہی ،مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا ،شیریں مزار ی نے امپورٹڈ سرکار اور افواجِ پاکستان کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کی خاموشی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بائیڈن کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں،امریکہ یہ سب باقاعدگی سےکرنےکا عادی ہے،ہفتہ کواپنے بیان میں شیریں مزاری کاکہناتھاکہ مگرحقیقت میں ہمارے جوہری ہتھیاروں کےبارےمیں بیان کےباوجودامپورٹڈسرکار اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی خاموشی شرمناک ہے،ویسےتبدیلئ حکومت کی امریکی سازش دیکھیں توشاید اس شرمناک خاموشی پر بھی کوئی حیرت نہ ہو،جو بائیڈن، آپ پاکستانی قوم سےمعافی مانگیں،آپ یہ شرانگیزخیالات اس لئےاُگل رہےہیں کہ تبدیلئ سرکار کی آپکی سازش ناکام ہورہی ہے،دنیاکیلئےاصل خطرہ جوہری امریکہ ہے،جوبائیڈن آپ کا اپنے جوہری ہتھیاروں پرکوئی کنٹرول نہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ 2007 میں 6 زندہ جوہری بم لاد کر B52 طیارہ پروازبھرتاہےجسکی گھنٹوں کوئی خبرنہیں ہوتی، امریکہ جوہری صلاحیت سےلیس غیرذمہ دارسپرپاور ہے جو دنیا میں مداخلت سے حکومتوں کی تبدیلی کارجحان رکھتی ہے،امریکہ سمندر کو بھی فوجوں سے بھررہا ہے، قیدیوں پروحشت کی اسکی داستانیں گوانتانا موبے،ابوغریب اور بگرام تک دراز ہیں،بائیڈن صاحب آپ کے توشہری تک محفوظ نہیں،آئےروزکوئی بندوق بردارامریکی شہریوں کو بھون ڈالتا ہے،بائیڈن صاحب،کچھ شرم کیجئے،