بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے ” جھوٹو ں کا سردار” عمران خان سے متعلق ویڈیو شیئرکردی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیپشن ” جھوٹوں کا سردار” کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے متعلق وڈیو شیئرکی ہے ۔ جس میں عمران خان کہہ رہے کہ کراچی سرکلرریلوے اور گرین لائن بس منصوبے انہوںنے شروع کئے۔ ویڈیو میں مریم نواز نے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں کا حوالہ دیا ہے ۔ویڈیوکے مطابق عمران خان کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی گرین لائن بس کو اپنے نام سے منصوب کررہا ہےجبکہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں منصوبوں کا آغاز سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں کئے تھے۔