واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ واشنگٹن ائیرپورٹ پر پیش آئے بدتمیزی کے واقعے پر ان کے ہمراہ نظر آنے والے عمران مانی بٹ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
عمران مانی بٹ کے مطابق پی ٹی آئی کےکارکنوں نے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ پر اپنےبندے بھیجے۔
پاکستان سے آئے مہمانوں کے ساتھ جو یؤتھیا بھی بدتمیزی کرے گا اس کو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا جو جیسا کرے گا ویسا جواب ملے گا
عمران مانی بٹجن یؤتھیوں کو آگ لگی ہوئی تھی یہ بندہ کون ہے اس نے اپنا بتا دیا جس نے ملنا ہو شوق پورا کر سکتا ہے 😅😅 pic.twitter.com/oqvhw2LNLZ
— 𝗜𝗿𝗮𝗻 𝗕𝘂𝘁𝘁 (@iranbutt85) October 14, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے مہمان ملک کی نمائندگی کرتے ہیں لہٰذا ملک کی نمائندگی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی تھی، اسحاق ڈار کے ساتھ موجود شخص نے اسے سخت ترین جواب دیا۔









