پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن ارکان نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں حکومت کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ا پوزیشن ارکان نے حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے سے پیچھے ہٹ گئے۔تمام 51اپوزیشن ارکان نے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں درخواست جمع کرا دی اور اپنی تنخوائیں واپس مانگ لیں۔ اندازے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیلاب نے 148 ارب سے زیادہ کا نقصان کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین، ارکانِ اسمبلی اور صوبائی وزرا کی تنخواہوں کا کچھ مخصوص حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔
خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے سے اپوزیشن ارکان پیچھے ہٹ گئے








