بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کریں گے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو بھارت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کی ہے۔