بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر کے بیان پر نوازاور شہباز کے جرات مندانہ موقف پر قوم کی مبارکباد، ن لیگ سعودی عرب

جدہ (ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اورجنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان نے مسلم لیگ (ن )کے قائدو سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر جرات مندانہ موقف پر پوری قوم کی جانب سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ہفتہ کو جوبائیڈن کے بیان ن لیگی قائدین کے جرات مندانہ موقف پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ سعودی عرب کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کابیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے ،پاکستان کا ایٹمی پروگرام بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت ہے اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے تسلی بخش قرار دیا ہے ۔ن لیگ سعودی عرب کے رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایٹمی دھماکے ہوئے تھے ،ن لیگ ان کی محافظ ہے ،ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے نوازشریف کے دور حکومت میں کئی موثر اقدامات اٹھائے گئے اور ان اقدامات کو آئی اے ای اے سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کے بھرپور اور دوٹوک موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ن لیگ سعودی عرب کے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کے دبائو میں آئے گا۔