بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کا ایل او سی پر نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ

راولپنڈی (ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔
ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔