آج ہم آپ سے فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی کے بارے میں کچھ اہم معلومات شیئر کریں گے۔
فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے، اس میں گھسائی سے لے کر سونے کا پانی چڑھانے اور نقش و نگار کا کام کرنے کے لئے بھی ہاتھوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی اٹلی کے شہر میلان کی کمپنی چی ڈی ای پیرتونی نے تیار کی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی اسی کمپنی نے تیار کی تھی۔
یہاں آپ کے ذہن میں ایک سوال ضرور آیا ہو گا کہ اس کو بنانے میں کتنا سونا استعمال ہوا؟
تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی تیاری میں 18 قیراط کا 6 ہزار 175 کلو گرام سونا شامل کیا گیا ہے اور اس کی لمبائی 36.5 سینٹی میٹر ہے۔
دوسری جانب ٹرافی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ جیتنے والی ٹیم جب ہماری بنائی ٹرافی استعمال کرتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کون سی خوش نصیب ٹیم یہ ٹرافی جیتتی ہے۔









