facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان ضمنی الیکشن، خواتین کے پولنگ سٹیشن سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین گرفتار

ملتان :ملتان میں ضمنی الیکشن کے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر تصویریں بنانے پر پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور پر خواتین پولنگ سٹیشن میں موجود تھے،حامد جنجوعہ خواتین پولنگ سٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے،ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین خواتین کو ہدایات دے رہے تھے،پولنگ سٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیا۔