نئی دہلی (ممتاز رپورٹ )بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں واقع مختلف لانچنگ پیڈز پر بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں ۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(لوک سبھا) میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرحد پر دراندازی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ سال دراندازی کے صرف 34 واقعات پیش آئے ۔انہوں نے کہا کہ2020 میں دراندازی کے اکاون ،2019 میں138 اور 2018میں دراندازی کے148 واقعات پیش آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کنٹرول لائن پر سیکیورٹی کی صورتحال کا باقاعدگی جائزہ لیتی ہے اور دہشت گردوں سمیت خطرے کا باعث بننے والے عناصر کی کسی بھی کارروائی کو ناکام بنانے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
سرحد پارلانچنگ پیڈزپر بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں،بھارت کا الزام
