اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑوں اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
صدر تحریک انصاف کراچی بلال غفار حملے میں زخمی ہو گئے۔
صدر تحریک انصاف کراچی بلال غفار پر ملیر کے علاقے میں حملہ ہوا ہے۔بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلال غفار پر این اے 237 کے علاقے ملیر بکرا پیڑی کے نزدیک حملہ ہوا ہے۔بلال غفار اور ان کے ساتھ موجود کارکنان کو مارا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے غنڈے این اے 237 کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلال غفار پر حملی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی کے جیالے اپنی شکست سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔پولیس کی موجودگی کے باوجود بلال غفار پر حملہ اور تشدد ہوا۔
کراچی کے حلقہ این اے 237 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 39 میں کیمرے غلط نصب کردیے گئے۔
کراچی کے حلقہ این اے237 میں انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ حلقہ این اے237 انتخابی معرکہ انتخابی عمل میں ضابطے کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن نمبر 39پرسی سی ٹی وی کیمرے غلط پوزیشن پرنصب کردیےگئے۔انتخابی عمل کی نگرانی اور کیمروں کی ریکارڈنگ قابل استعمال نہیں۔
ہم نیوز کی نشاندہی پر پریزائیڈنگ آفیسر محمد مظہر کا غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پریزائڈنگ افسر محمد مظہر نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی پوزیشن بروقت ٹھیک کرنے کیلئے انتطامیہ سے درخواست کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈی آر او کو آگاہ کردیا ہے۔
پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران سٹی نمبر 1 شہید حسنین سکول میں بدنظمی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اے این پی کے کارکن نے پی ٹی آئی کارکن کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں کارکنان کو گرفتار کر لیا۔









