بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت، ہندو انتہا پسند تنظیم کے رکن بھی مسلمانوں کے حق میں بول پڑے

نئی دہلی (ممتاز رپورٹ)بھارت کے اندر سے ہی مسلمانوں کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ محمد علی جناح نے تو بھارت کو ایک بار تقسیم کیا تھا لیکن حکمران بی جے پی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ ڈالتے ہوئے ملک کو آئے روز تقسیم کر رہی ہے ۔

 

ایک بیان میں سنجے راوت نے کہا کہ بھارت میں بائیس کروڑ سے زائد مسلمان مقیم ہیں جن میں سے بہت سے مسلمانوں نے بی جے پی اور شیو سینا کو ووٹ دیا لیکن اس کے باوجود بی جے پی کے رہنما اپنے بیانات کے ذریعے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی شیو سینا کی سربراہی میں ریاست مہاراشٹر نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بدنام کرنے کےلئے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔