اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہو گیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےکوالیفائر روانڈ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو55 رنز سے شکست دے دی۔164رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
Namibia finish strongly to post a total of 163/7 💥
Will Sri Lanka chase it down?#T20WorldCup | #SLvNAM | 📝 https://t.co/vuNGEcX62U pic.twitter.com/2DhZQbgYni
— ICC (@ICC) October 16, 2022
سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا پڑ گیا۔ نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 163 رنز بنائے ۔
جین فریلنک 28 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔









