بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متنازع ٹوئٹس کیس ،عدالت نے اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کی اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ایف آئی اے نے ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دیا،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید 14 دن کے ریمانڈ کی استدعاکردی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعظم سواتی سے موبائل فون برآمد کرنا ہے ۔ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے جس کے لاکھوں فالورز ہیں۔ملزم نے اپنے ویری فائی اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کیا،تفتیش کیلئے تحقیقاتی افسر کو مزید وقت دیا جائے ۔