بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی کیلئے ہر قربانی دوں گا، اعظم سواتی کا صحافی کے سوال پر جواب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے عدالت پیشی پر ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ حقیقی آزادی کیلئے سب کچھ کروں گا، ہر قربانی دوں گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں عدالت پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ رانا ثنا اللہ اور ڈی جی ایف آئی اے میرے ملزم ہیں ،ان لوگوں نے ایف آئی آر کاٹ کر مجھے ایجنسیوں کے حوالے کیا۔