بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 31 پشاور : عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا

پشاور : این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور34724ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 59ہزار972ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور34ہزار724ووٹ لے سکے۔