بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی ملزم بیرون ملک سے گرفتار، کراچی منتقل

کراچی: گر لیاری گینگ وار کے ایک اور مرکزی کردار اور کراچی میں منشیات فروشی کے بڑے ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری اور کراچی منتقلی کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کرلیا جو کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات آپ بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔