لاہور(ممتاز نیوز )مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 6نشستوں پرکامیابی پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 13 جماعتی کرپٹ اتحاد کو کپتان نے دن میں تارے دکھا دیے،ثابت ہوگیا کہ قوم کندھے سے کندھا ملا کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،کراچی سے خیبر تک کپتان کا بلا چلا،صرف پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے باقی سب جماعتیں علاقائی سطح تک محدود ہوگئیں،پی ڈی ایم کی وقتی محلاتی سازشوں اور اقتدار نے انکا سیاسی جنازہ نکال دیا،انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ سرکار کو آئینہ دکھانے پر ہم قوم کے شکرگزار ہیں،پی ڈی ایم حق اقتدار کھوچکی ،ملکی مسائل کا حل صرف نئے انتخابات ہیں،پی ڈی ایم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسکی داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں
ملکی مسائل کا حل صرف نئے انتخابات ہیں،عمر سرفراز چیمہ








