اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کی جانب سے جلد لانگ مارچ کی کال دیے جانے کا عندیہ دے دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ! اب فائنل کال کی تیاری ہے۔عمران خان نے بتایا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں۔
انتطار کی گھڑیاں اب ختم ! اب تیاری ہے فائنل کال کی – عمران خان نے بتایا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں – پوری قوم حق اور سچ کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ اب تبدیلی نہیں-انقلاب آرہا ہے – آج قوم نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا – #الیکشن_کراو_ملک_بچاو
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 17, 2022
ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے اور اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے۔قوم نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا۔
انہوں نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرنا اب ناگزیر ہوگیا ہے۔الیکشن میں قوم کی خوشی ہےالیکشن میں بہار ہے۔
الیکشن میں قوم کی خوشی ہے-الیکشن میں بہار ہے-الیکشن ہی عوام کو حق دیتے ہیں کہ وہ خود حکومت کریں-جمہوریت میں جمہور ہی کی سنی جاتی ہے-آج الیکشن کے لیے اس الیکشن میں لوگوں نے ووٹ ڈالے -فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرنا اب ناگزیر ہوگیا #FinalCall coming soon
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 17, 2022
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہی عوام کو حق دیتے ہیں کہ وہ خود حکومت کریں۔ جمہوریت میں جمہور ہی کی سنی جاتی ہے۔ الیکشن کے لیے اس الیکشن میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔









