بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ نے مقدمہ کے ثبوت پیش کرنے ہیں وہ کہاں ہیں ؟عدالت رانا ثنا کیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہم

راولپنڈی:رانا ثنا اللہ وارنٹ گرفتاری کیس میں عدالت ایڈیشل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہم ہو گئی، جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا کہ آپ نے مقدمہ کے ثبوت پیش کرنے ہیں وہ کہاں ہیں ؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رانا ثنا اللہ وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کااظہارکیا،جسٹس صداقت علی خان نے استفسارکیا کہ آپ نے مقدمہ کے ثبوت پیش کرنے ہیں وہ کہاں ہیں ؟راناثنااللہ نے ہاﺅسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدے، آپ مقدمات بنا رہے ہیں۔

وکیل اینٹی کرپشن نے کہاکہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا این او سی جاری نہیں ہوا، عدالت نے کہاکہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، آپ نے کہا رانا ثنا اللہ نے پلاٹ بطور رشوت لئے ہیں، اس کا ثبوت دیں۔

عدالت نے کہاکہ راناثنا اللہ نے رشوت کس سے لی ہے، آئندہ سماعت پر ثابت کریں ،عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مکمل تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔