بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگرآپ نے غیرآئینی کام کیا،جتھہ کلچر یااسلام آباد پرچڑھائی کی تومنہ توڑ جواب دیاجائےگا ،راناثناء اللہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ تمام ادارے اپنی آئینی حدودمیں رہ کرذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ،الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کے ساتھ کل کے الیکشن کومینج کیا ،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ کل کے الیکشن میں جانبداری سے کام لیاگیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عمران نیازی شروع سے ہی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ہتک آمیز پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتے ہیں،کل کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر5لاکھ 47ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدواروں نے مجموعی طور پر4لاکھ 75ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ن لیگ نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،شرقپور میں پہلے 31 ہزار ووٹوں سے جیتی تھی،اب 40 ہزار ہیں، ابھی بھی کہہ رہےہیں انتخابات شفاف طریقے سے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پراپیگنڈ اکیا،جمہوری رویہ یہی ہے کہ ، فری اینڈ فیئر الیکشن کو تسلیم کیا جائے، ووٹ کو عزت دی جائے،ووٹ کو عزت دینا ن لیگ کا نعرہ ہے، اس سے مراد اسے ٹیمپر نہ کیا جائے،ہم کرکٹ کے میدان سے پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئے،ہم نے ساری زندگی جیلیں کاٹی ہیں، ہماری ساری زندگی جمہوریت سے عبارت ہے،وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عام الیکشن میں صوبائی حکومتیں نہیں ہوں گی،ہم نے مشکل فیصلے کیے، تباہ معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا،وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کےلیے سخت فیصلے کیےجس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے ہم سے ناراض ہیں ،ہم مہنگائی کونیچے لے کرآئیں گے ،ہم نے آپ کی حکومت کوآئینی طریقے سے ختم کیا،ہم نے نہ چاہتے ہوئے دل پرپتھررکھ کرمشکل فیصلے کیے ،آپ کے ضمنی الیکشن میں جیتنے کایہ مطلب نہیں کہ آپ کوغیرآئینی کام کالائسنس مل گیا،اگرآپ نے غیرآئینی کام کیا،جتھہ کلچر یااسلام آباد پرچڑھائی کی تومنہ توڑ جواب دیاجائےگا