اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے،عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں؟ عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں ،پی ٹی آئی کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے،پیرکواپنے بیان میں وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ سڑکوں پر یلغاراور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی ، حکومت بدلنے کے لئے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی،6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا ،عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم کر دیں ،حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں ،’ایبسولوٹلی فراڈ’ کیا آج بھی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفی مانگے گا ؟ ‘فارن ایجنٹ’ کیا آج بھی نیوٹرلز کے خلاف تقریر کرے گا ؟ توشہ خانہ کا چور کیا آج بھی ‘مسٹر ایکس’ اور ‘مسٹر وائے’ کا نام لے گا؟ فارن فنڈد کیا آج بھی چیف الیکشن کمشنر کو گالی، دھمکی اور الزامات کا نشانہ بنائے گا؟پی ٹی آئی ‘ون مین پارٹی’ بن چکی ہے جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں
حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں،مریم اورنگزیب








