ملتان: این اے 157 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی موسیٰ گیلانی سے شکست کھانے والی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے بیان میں اگلے ہدف کے حوالے سے بتادیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 13 پارٹیاں بمقابلہ عمران خان، پاکستان نے عمران خان کے لیے اعتماد کے بھاری ووٹ کے ساتھ بات کی ہے۔
مہربانو قریشی نے یہ بھی کہا کہ میری این اے 157 فیملی کا شکریہ۔ زندگی میں آپ جیتیں یا ہاریں لیکن میں ہمیشہ عوام کی خوشحالی کو ترجیح دوں گی اور اپنے حلقہ اور پارٹی کی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خدمت جاری رکھوں گا۔
13 parties V Imran Khan: Pakistan has spoken with a huge vote of confidence for @PTIofficial Kaptaan @ImranKhanPTI.
Thank you to my #NA157 family. In life you win & lose but I will always put prosperity of ppl first & to continue serving my halqa & party w/ honesty & integrity.
— Meher Bano Qureshi (@MeherBanoQ) October 16, 2022
خیال رہے کہ این اے 157 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔









