بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے ناروے کے سفیر مسٹر پر البرٹ الاساس کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ

راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر مسٹر پر البرٹ الاساس نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔