بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کے سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس ،ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر بھرپور اظہارِ تشکر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کے سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر بھرپور اظہارِ تشکر کیاگیا،چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حلقوں کی سطح پر عوام کو نہایت قلیل وقت میں انتخاب کیلئے متحرک کرنے پر کارکنان اور ذمہ داران کوخراج تحسین پیش کیاگیا،اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیز بیان اور امپورٹڈ حکومت کے ردعمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے ضمن میں امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار ، سینٹر اعظم سواتی پر زیرحراست تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے بھرپور اقدامات کی منظوری ، این اے 237 کراچی میں پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن کے مکمل سکوت کی بھی شدید مذمت کی گئی ،اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی،چیئرمین تحریک انصاف کی اہم ترین پریس کانفرنس کے نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی،چیئرمین عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب اور اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے