بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے ملاقات کے لیے ملتان کے 2نوجوان سائیکلوں پردس روز کاسفر طے کرکےاسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ملتان کے 2نوجوان سائیکلوں پردس روز کاسفر طے کرکے پیرکواسلام آبادپہنچ گئے ۔

دونوں نوجوانوں نے اپنی سائیکلیں عمران خان کی تصاویر اورتحریک انصاف کے پرچموں سے سجارکھی تھیں

چوک کمہاراں ملتان سے تعلق رکھنے والے ملک محمد ارشد نائچ اورملک جعفر صادق نائچ نے بتایاکہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے 10روز قبل سائیکلوں پربذریعہ جی ٹی روڈ سفرشروع کیااس دوران وہ جہاں جہاں سے گزرے وہاں کے لوگوں نے عمران خان کی وجہ سے بے پناہ محبت کااظہار کیاانہیں روک کرچائے پانی اورکھاناکھلایاگیا،ملک ارشد اورملک جعفر نے کہاکہ عمران خان سے محبت کے جذبے نے انہیں مجبور کیاکہ وہ اپنی اس محبت کے اظہار کے لیے ملتان سے سائیکل پرسفرکرکے بنی گالہ اسلام آبادپہنچےہیں اورہمیں امیدہے کہ ہماری قائد عمران خان سے ملاقات ہوگی ،