بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیراعظم سے اعلان کردہ 10 ارب فوری جاری کرنے کی درخواست

صحبت پور:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کیلئے تما م وسائل برؤے کار لارہی ہے اور متاثرین کو صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ صحبت پور کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا ۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے زمینداروں کی بحالی کے لئے 16 ارب روپے کی لاگت کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت زمینداروں کو شمسی توانائی بیجوں اور کھاد پر سبسیڈی دی جائے گی تاکہ انہیں ان کے پیروں پر دوبارہ سے کھڑا کیا جا سکے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پروگرام کے لئے معاونت پر وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی ہے
۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ان کی جانب سے اعلان کردہ 10 ارب روپے کے فوری اجراء کی درخواست بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔