لندن:مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پارٹی کاعوام میں امیج بہتربنانے کےلئے مریم نوازکو پارٹی کا صدر بنانے پر سنجیدگی سے غورشروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز،اسحاق ڈار، پرویز رشید ،ملک احمد خان ، سلمان شہباز اور عون چودھری نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد ن لیگی کے رہنماؤں نےحالیہ ضمنی الیکشن کی شکست پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا تاہم نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی قیادت میں تبدیلی پر غورشروع کردیا گیاہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی صدر بنایا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف چونکہ سرکاری عہدے پر ہیں اس لئے وہ پارٹی کے لوگوں کو مناسب وقت نہیں دے پا رہے ، چنانچہ پارٹی کے منظم ہونے اورپارٹی کے لوگوں کی طرف سے شکایت ہے کہ انہیں ٹائم نہیں دیا جارہا اس لئے پارٹی کے صدرکی تبدیلی پر غورکیا جارہا ہے۔
ضمنی الیکشن میں شکست،مریم نواز کو مسلم لیگ(ن) کا صدر بنانے پر غور








